ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / تیز گیندباز مناف پٹیل نے کرکٹ کو کہا الوداع

تیز گیندباز مناف پٹیل نے کرکٹ کو کہا الوداع

Sun, 11 Nov 2018 18:44:01  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی ،11؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)سوئنگ گیندباز مناف پٹیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔گجرات کے رہنے والے مناف کا کہنا ہے کہ اب ان کی عمر ہو چکی ہے اور ان کی فٹنس پہلے جیسی نہیں ہے۔مناف نے اپنے کیریئر میں کل 13 ٹیسٹ میچ، 70 ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2011 میں کھیلا تھا۔گزشتہ سال گجرات لائنس نے انڈین پریمیئر لیگ کے لئے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔2016 میں 35 سالہ مناف نے تمل ناڈو کے خلاف اپنا گزشتہ فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا۔ ہندوستان 2011 ورلڈ کپ چمپئن ٹیم کا حصہ رہے مناف نے ہندوستان کے لئے کھیلے گئے 70 ون ڈے میچوں میں 86 وکٹ لئے۔انگلینڈ کے خلاف 2006 میں موہالی میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبوکرنے والے مناف نے 97 رنز دے کر 7 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ہندوستان کے تیز گیند باز کے طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے نام بولنگ کا ریکارڈ تھا، جسے سال 2013 میں محمد سمیع نے توڑا تھا۔مناف نے ہندوستان کے لئے کھیلے گئے 70 ون ڈے میچوں میں 86 وکٹ لئے۔مناف نے کہاکہ نوجوان کھلاڑی موقع کا انتظار کر رہے ہیں اور ایسے میں وہ ان کے راستے میں حائل نہیں ہونا چاہتے۔


Share: